نظام شمسی کاچلبلااورکھلنڈرارکنMercuryسورج اورزمین کےدرمیان آگیا
زمین پر بسنے والے نظامِ شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے عطارد کا دیدار کرنا چاہتے ہیں تو دیر نہ کریں آج موقع ہے،، دوبارہ ایسا منظر 2032 میں دیکھنے کا موقع ملے گا عطارد اس وقت زمین اور سورج کے بالکل درمیان موجود ہے جسے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے عطارد کو براہِ راست یا عام دوربین سے دیکھنا خطرے سے خالی نہیں اسی لیے علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے گروہوں اور تنظیموں نے خصوصی فلٹر والی دوربینوں کی مدد سے یہ نظارہ دیکھنے کا اہتمام کیا ہے۔اس کے علاوہ زمین پر نصب اور خلا میں موجود دوربینوں کی مدد سے اس منظر کو لائیو نشر بھی کیا جارہا ہے ،،دیکھنے والوں کو عطارد ایک چھوٹی سیاہ ڈسک کی مانند دکھائی دے گا جو سورج کے دیگر دھبوں کی نسبت زیادہ گہرے رنگ کی ہوگی ،عطارد کے اس ساڑھے سات گھنٹے کے سفر کو مغربی یورپ، شمال مغربی افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکہ کے شہری مکمل طور پر دیکھ سکیں گے جبکہ آسٹریلیا، مشرقِ بعید اور انٹارکٹکا میں موجود افراد اس نظارے سے بالکل محظوظ نہیں ہو سکیں گے۔پاکستان میں بھی یہ منظر نہی دیکھا جا سکے گا