پاناما لیکس پرoppositionکی اہم بیٹھک آج خورشید شاہ کی زیرصدارت لگےگی
اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس اسلام آباد میں خورشید شاہ کے چیمبر میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، اے این پی، ق لیگ، قومی وطن پارٹی، بی این پی عوامی اور عوامی مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔۔اجلاس میں پاناما پیپرز پر حکومتی ردعمل کے بعد نئی حکمت عملی پر غور کریں گی۔۔اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے ٹی او آرز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، متحدہ اپوزیشن خورشید شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو خط اور حکومت کی مذاکرات کی پیش کش کاجائزہ لے گی۔۔۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت متحدہ اپوزیشن میں شامل متعدد پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس کی تحقیقات تک مستعفی ہوں۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائے گی۔۔۔