لاہورہائیکورٹ نےپانامہ لیکس پرPMکے خلاف تحقیقات کےلیےدرخواستوں پرلارجربنچ تشکیل دینےسےمتعلق دائرپٹیشن مستردکردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کیا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا نام بھی آیا ہے، معاملے کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے درخواست زیر سماعت ہے۔ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام آنے سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔