محکمہ weatherنےملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے
ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے،لاہور میں درجہ حرارت بیالیس تک جا پہنچا، شہر میں ہلکے بادل آتے جاتے رہے لیکن سورج کی تپش کم نہیں کر سکے، کراچی کا پارہ پنیتس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا،،تاہم اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب، میرپورخاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔