پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین یونس خان نے کھیل کے میدان میں میچز جیتے کے بعد اب دل جیتے کا عمل شروع کردیا
یونس خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپنے بارہ سالہ مداح فلیکس اینڈرسن کو پیغام دیا ہے کہ انہوں نے اپنے مداح سے کیے گئے وعدے کے مطابق کرکٹ کے گر سکھانے کے لیے کوچنگ کی ویڈیو بنائی ہے،گزشتہ ماہ یونس خان نے اپنے ٹوئٹر پر ایک خط کی تصویر لگائی جو کہ نیوزی لینڈ میں رہنے والے ان کے بارہ سالہ مداح فیلکس اینڈرسن نے لکھا تھا جس میں ننھے مداح نے یونس خان کی بیٹنگ کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان سے کتنے متاثر ہیں۔اپنے خط میں فیلکس نے لکھا کہ یونس خان ان کے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں اور 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کے لیے بہت یادگار تھی، مداح نے درخواست کی کہ یونس خان اسے بیٹنگ کے گر سکھائیں، یونس خان نے اپنی ٹویٹ میں فیلکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خط دو سال کے بعد ملا ہے لیکن وہ اُن کی فرمائش پوری کریں گے، یونس خان نے اپنی ویڈیو میں بھی فیلکس کو مخاطب کر کے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کوّر شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے،یونس خان کی ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ان کے کئی شائقین نے انہیں بہت سراہا