چیف جسٹس آف پاکستان چودہ مئی کو روس میں عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے
چیف جسٹس آف پاکستان چودہ مئی کو روس میں عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔ روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار چین میں چیف جسٹس عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس کا غیر ملکی دورہ تیرہ روز پرمشتمل ہوگا۔ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔