نئی ٹیم گیانا ایمزون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا: شعیب ملک
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمزون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا،شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں پانچ سال بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمزون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمزون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔