مسلم لیگ ن کے باغی اراکین نے تحریک انصاف کے قافلے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق آج تحریک انصاف ن لیگ کو سب سے بڑا سیاسی دھچکا دے گی۔ پی ٹی آئی اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کی راہیں ایک ہوجائیں گی۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکین کی آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا اہم کردار ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے مشترکہ اعلان بھی متوقع ہے،، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج اسلام آباد میں سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے۔۔