نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ توہین آمیز اور متنازعہ مواد کے حوالےسے پمرا نے رپورٹ جمع کرادی۔ پمرا کی جانب سےجواب آج بھی داخل نہیں کیا گیا۔ وکیل پیمرا کا کہنا تھا کہ آج جواب داخل کرادیں گے۔
نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں پریس کونسل آف پاکستان کی جانب سے جواب جمع کرا چکا ہے۔ پریس کونسل آف پاکستان کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا۔ عدالت عظمٰی ہی توہین عدالت کی درخواست سننے کی مجاز ہے۔ توہین عدالت سے متعلق دانیال عزیز اور طلال چوہدری کا کیس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت چار جون کو ہوگی