چیئرمین نیب کی طرف سے نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ مریم اورنگزیب
لاہور میں احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دیکھنا چاہیےکونسی ایسی چیزیں ہیں جن پرہمیں سیاست اورتنقید نہیں کرنی چاہیے۔چیئرمین نیب کیطرف سےنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے۔کن باتوں پرسیاست نہ ہواس کا تعین کرنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دعا ہے احسن اقبال جلد صحت یاب ہوں۔ چھ ریفرنس پرکچھ نہ ہوا،نیب کےگواہوں نےنوازشریف کےحق میں گواہی دی۔آج تک نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔پاکستان کےعوام کے مینڈیٹ کے ساتھ تماشہ ختم کیاجائے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرہوگا، گالی گلوچ کی بنیاد پرنہیں۔عمران خان اپنے جلسوں میں اپنی کارکردگی بتایا کریں۔ہم جلسوں میں اپنی کارکردگی بتاتے ہیں۔