جانچ پڑتال قانون کے مطابق ہو رہی ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری یا انتقامی کارروائی کرنا نہیں, نیب
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ میڈیا پر یہ خبریں شائع ہوئیں کہ نوازشریف اور دیگر نے چار ارب نوے کروڑ ڈالر کی رقم پہلے دبئی اور پھر بھارت بھجوائی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مبینہ میڈیا رپورٹ پر شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا،، منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار اورقانون میں شامل ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال قانون کے مطابق ہو رہی ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری یا انتقامی کارروائی کرنا نہیں۔ ادارہ کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا ،، ملک سے بلا امتیاز بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،، واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے پر چیئرمین نیب کو قومی اسمبلی میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔۔۔