چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک سکول پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک سکول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی، سماعت کےد وران جسٹس میاں ثاقب نثارنے اے پی ایس سکول سانحے سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی صادر کردیئے، شہدا بچوں کے والدین نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیا،سولہ دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا، جس میں 130 ننھے طلباء شہید ہو گئے تھے، جبکہ کئی طلباء زخمی بھی ہوئے تھے