خیبرپختونخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بجٹ میں غریب عوام کے لے کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ
چکدرہ فشنگ ہٹ میں قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بخت بیدار خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب عوام کے لے کچھ نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا ۔ سی پیک منصوبہ اور دیگر ترقیاتی کاموں میں صرف پنجاب کو نواز جارہاہے۔ عوام انتخابات میں ان قوتوں کومسترد کردے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں سبسڈی پر میٹرو منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ پشاور میں میٹرو منصوبے کے نام پرشہر کو تباہ کیا گیا۔ پختون خواہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ صوبوں مضبوط نہیں ہونگے تووفاق کمزور ہوگا اور مہنگائی بڑھے گی۔