حکومت کو خراب قومی معیشت ورثے میں ملی: شندانہ گلزار
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاکوئی مخصوص سیاسی ایجنڈا نہیں ہے اوراس کے تمام ارکان کوپارٹی اجلاسوں کے دوران اپنے تحفظات کے اظہارکی مکمل آزادی حاصل ہے۔شندانہ گلزارنے کہاکہ شدیدمالیاتی مسائل حکومت کومختلف مصنوعات پراعانت کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کوروزمرہ کی اشیاء سستے نرخوں پرفراہم کرنے کے لئے حکومت نے دوارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کی منظوری دی۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف پارلیمنٹ میں عوامی مسائل اورقانو ن سازی پرتوجہ مرکوزکرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے شورمچارہی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ میثاق معیشت وقت کاتقاضاہے اورتمام سیاسی جماعتوں کواس سلسلے میں کوششیں کرنی چاہئیں۔