سکھر: سیاہ کاری کے الزام میں بیوی زندہ دفن
سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیوی کو زندہ دفن کر دیا، ملزم کی نشاندہی پر ریت میں دبی خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی ۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطا بق سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ملزم کریم بخش کو ایک شخص کے قتل اور 4 کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے 2 دن قبل اپنی بیوی کو بھی ریت میں زندہ دفن کر دیا تھا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لاش نکالی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتا ل بھجوا دی۔