پہلا پاکستان سائنس فیئر اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا پاکستان سائنس فیئر اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ پہلا پاکستان سائنس فیئر اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس میلے میں شرکت کیلئے رجسٹریشن جولائی سے ہوگی۔
پہلا پاکستان سائنس فیئر PAk Science Fare اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا ، جولائ سے اس میلے میں شرکت کیلئے Entries لی جائینگی، آپ نے کچھ بھی ایسا Innovate کیا ہے جو آپ پاکستان کو showcase کرنا چاہتے ہیں تیار ہو جائیے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2019
فواد چوہدری نے لکھا کہ آپ نے کچھ بھی ایسا جدید اور انوکھا تیارکیا ہے جو آپ پاکستان کوشوکیس کرنا چاہتے ہیں توتیارہوجا ئیے۔