نیب نے لیگی رہنما رانا افضل خان کو 16 مئی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا افضل خان کو طلب کر تے ہوئے انہیں 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔نیب لاہور کی جانب سے رانا افضل خان کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لیمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی، رانا افضل خان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، رانا افضل نواز شریف دور میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔