ملائیشیاکی مان لی گئی، عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں بنے گا۔اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملائیشیا کو عالمی فوجداری عدالت کی رکنیت نہ دی جائے،اسی سال مارچ میں ملائیشیا حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کی رکنیت کےلیے درخواست دی تھی مگر جوہور ریاست کے فرماں روا سلطان ابراہیم نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس رکنیت کی صورت میں تاجِ ملائیشیا کی استثنائیت کو خطرہ لاحق ہوگا ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باور رہے کہ حکومت ملائیشیا نے اس بارے میں گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملائیشیا کو عالمی فوجداری عدالت کی رکنیت نہ دی جائے۔ملایا دفتر خارجہ کےمطابق ، گزشتہ ماہ ہماری حکومت نے" روم معاہدے" پر دستخط سے انکار کر دیا تھا جس پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت ملائیشیا نے اس بارے میں گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کا حصہ نہیں بننا چاہتا جس کے جواب میں اقوا م متحدہ نے بھی باور کروایا ہے کہ وہ اس فیصلے کو انجام دینے کےلیے ضروری اقدامات اٹھائے گی ۔یاد رہے کہ اسی سال مارچ میں ملائیشیا حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کی رکنیت کےلیے درخواست دی تھی مگر جوہور ریاست کے فرماں روا سلطان ابراہیم نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس رکنیت کی صورت میں تاجِ ملائیشیا کی استثنائیت کو خطرہ لاحق ہوگا لہذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ بعد ازاں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ ان کا ملک فوجداری عدالت کا رکن نہ بننے کےلیے اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔