حکومت وفاقی دارالحکومت میں اس سال چودہ اگست تک پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پرپابندی عائد کردے گی:زرتاج گل
ماحولیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں اس سال چودہ اگست تک پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پرپابندی عائد کردے گی۔وزیرمملکت نے کہاکہ ان کی وزارت نے ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں میں پلاسٹک تھیلوں کے متبادل کے طوپرر کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے ۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ملازمین میں کپڑے کے پانچ ہزار تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں اور ہفتہ وار بازاروں اور دیگر مارکیٹوں میں ان کی مفت فراہمی کیلئے مزید تھیلے خریدے جارہے ہیں۔