سندھ حکومت کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان
سندھ حکومت نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق 400 بستروں کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال جلد فعال ہوجائیگا اور یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلاانفکشن ڈیزیز ادارہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کورونا سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔