کورونا وائرس کے سبب خالی اسٹیڈیم میں میچز ہوئے تو تماشائیوں کا سحر انگیز ماحول یاد آئے گا۔ کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب خالی اسٹیڈیم میں میچز ہوئے تو تماشائیوں کا سحر انگیز ماحول یاد آئے گا۔ایک انٹرویومیں ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم سب جذباتی تماشائیوں کی موجودگی میں میچز کھیلنے کے عادی ہیں،تماشائیوں کے بغیر ماحول سحر انگیز نہیں ہوگا۔کوہلی نے کہا کہ تماشائیوں کی غیر موجودگی میں میچز میں مقابلے کی کمی نہیں آئے گی۔اس سے بقبل خالی اسٹیڈیم میں میچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر میچز کے انداز میں تبدیلی نہیں آئے گی۔فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند اسٹیڈیم میں میچز کھیلنا عجیب لگے گا۔واضح رہے کہ کرکٹ منتظمین کی جانب سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ان دنوں تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔