شاہد آفریدی کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ پاکستان کے بہادر بیٹوں کیلئے وہ دعا گو ہیں جو بغیر کسی غرض اور وجہ کے اپنا سب کچھ ہمارے لئے قربان کر دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ آخرت میں انہیں اس کا بہترین اجر دے۔سابق کپتان شاہد اٰفریدی نے مزید لکھا کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا تھا۔