پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے منصوبے پرتبادلہ خیال
چین کے سفیر یائو جنگ اور چائنہ ریلوے گروپ کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقات کی۔
معاون خصوصی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملاقاتوں کے دوران ریلوے کے بڑے منصوبے ایم ایل ون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی متعلقہ وزارتوں کی طرف سے لائحہ عمل زیر بحث آیا اور اس کا جائزہ لیا گیا۔