ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے پر کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔