برطانیہ کی ترکی سمیت مزید 3 ممالک پر سفری پابندیاں
برطانیہ کی حکومت نے ترکی سمیت مزید 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ترکی سمیت مالدیپ اور نیپال پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔دوسری جانب برطانیہ نے 17 مئی سے شہریوں کو 12 ممالک کے سفر کی اجازت دے دی، جن ممالک کے سفر کی اجازت ہوگی ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگا پوربھی شامل ہیں۔گرین لسٹ میں شامل دیگر ممالک میں پرتگال، اسرائیل، برونائی، آئس لینڈ اور جبرالٹر شامل ہیں، گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔