سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے ، صدارتی آرڈیننس جاری
اسلام آباد ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی آرڈینس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن آرڈیننس جاری کیا ہے، آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ہے۔ سیکشن 94 ون کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیا ہے، آرڈینس کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائےگا۔