تمام ممالک بڑی عمر کے افراد سے پہلے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے سے گریز کریں:ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت نے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی عمر کے افراد کے ویکسین لگوانے تک بچوں کوکورونا ویکسین لگانے سے گریز کریں۔عالمی ادارہ نے یہ اپیل کینیڈا میں حکومت کی جانب سے بچوں کیلئے Pfizerویکسین کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد کی ہے۔عالمی ادارے کے ویکسین اور مدافعتی عمل کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر Kate O' brienنے کہا کہ تمام ملکوں میں بڑی عمر کے افراد کیلئے ویکسین کی فراہمی کو ترجیح دی جانی چاہئیے جنہیں وباء کے منفی اثرات کے انتہائی خطرے کا سامنا ہے۔