وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکاماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
ماں سے محبت عالمگیر جذبہ ہے جو کسی دن کا محتاج نہیں ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہوتاہےماں سے محبت اور خدمت ہر فرد کی جبلت ہے اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے ماں محبت،پیار،خلوص اور سچے جذبے کی انمول حقیقت ہےوطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی ماؤں کے بچوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں آج کے دن ہمیں ماؤں کی صحت اور تندرستی کی خصوصیت سے دعا کرنی چاہیئے۔ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کی دعائیں شامل ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد ماں کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ کا منصب ملا۔ زندگی میں کامیابیوں کیلئے خود کو آج بھی والدہ کی دعاؤں کا محتاج سمجھتا ہوں