اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے
تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا سابق ا دوارمیں کرپشن کے ریکار قائم کیے گئے منصوبوں میں کک بیکس اورکمیشن کھائے گئے ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا پی ڈی ایم کا ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگامیں اشنان کرتا رہا قوم کرپشن کی ہوشربا داستانیں آج تک نہیں بھولی ہماری حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے وزیراعظم عمران خان کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا ہے