موجودہ حالات میں وزیراعظم کادورہ سعودی عرب بہت اہم ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کےتناظر میں وزیراعظم عمران خان کادورہ سعودی عرب بہت اہم ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں ۔ سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان،سعودیہ کے تعلقات بہت مضبوط اور آزمائے ہوئے ہیں ۔پاکستان،سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے پرعزم ہیں ۔ خطے میں نئی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ بہت اہم ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔ خطے کی موجودہ صورتحال کےتناظر میں وزیراعظم عمران خان کادورہ سعودی عرب بہت اہم ہے ۔دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں ۔۔ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے پرعزم ہیں