کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے
نئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے 118 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں