عید تعطیلات، سیاحت پرعائد پابندی میں نرمی کا اعلان
خیبرپختون خواہ حکومت نے کرونا ایس او پیز کے تناظر میں عید الفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی عائد کی تھی۔ حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی سیاحوں پر ہونا تھا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مقامی اور ملکی افراد پر سیاحتی مقامات پر 8سے 16 مئی تک کرونا ایس او پیز کے تناظر میں پابندی عائد ہوگی۔
اب صوبائی محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا نے پابندی سے استشنیٰ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق غیرملکی سیاحوں اور بین الاقوامی گروپس کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔