حکومت نے پنشنرز اور مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی
حکومت نے پنشنرز اور مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل برائے ترقی زلفی بخاری نے ایک بار پھر پنشنرز کو خوشخبری سناتے ہوئے رقم بڑھانے کا عندیہ دے دیا جبکہ انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے بیان میں اس حوالے سے کہاکہ ای اوبی آئی کی رقم کم سےکم اجرت کے برابر لے کر جائیں گے، تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ای اوبی آئی کی پنشن 5250 روپے تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ 18ماہ میں ای اوبی آئی کی پنشن 8500کردی گئی، رواں سال دسمبر میں پنشن پر پھر نظر ثانی کی جائے گی۔