وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ بشریٰ عمران کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔طوافِ کعبہ سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے بیت اللہ کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے خانہ کعبہ کی زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، جہاں وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔