کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد: دوست ملک چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔چین سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر آیا ہے۔ نئی کھیپ میں سائنو فارم کی سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا ویکسین کی 15 کھیپیں آچکی ہیں اور 35 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔