زمبابوے کے خلاف وائٹ واش کے لیے پاکستان کو ایک وکٹ درکار
ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ واش کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کا شکار زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹیں 220 رنز پر گنوادیں، پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے جبکہ زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لے مزید 158 رنز بنانے ہوں گے۔