پاکستان کی جانب سے مصر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
پاکستان کی جانب سے مصر کے شہر سینائی میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں گیارہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان، مصر کے برادر عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔