خط میں دھمکی آمیز گفتگو تھی،وزیراعظم کا اعتراف

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے براہ راست ہمارے اداروں پربات کی، عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نےادارے کے بارے میں جو زہر اگلا وہ سازش ہے، آپ تو لاڈلے تھے اس ادارے نے آپ کو بچےکی طرح دودھ پلایا۔ ادارے نے عمران خان کو جوسپورٹ دی اس کی مثال نہیں ملتی۔ جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی،20فیصد بھی ہمیں ملتی تو ملک بہت آگے ہوتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں جمہوریت ختم ہوجائے، اس لمحے کو کنٹرول کرنا ہوگا،بے قابو ہوگیا تو کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں گیس سستی تھی انہوں نے نہیں منگوائی، ماضی کی حکومت نے تیل اور گیس وقت پرنہیں منگوائی، پہلی مئی کےبعدسےلوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی