انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 90 پیسے کمی آئی ہے اور د ن کے اختتام پر ڈالر 187روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج دن کے آغاز پر ڈالر 186.63 روپے سے شروع ہوا جو اُتار چڑھاؤ کے بعد دن کے اختتام پر 90 پیسے اضافے کے بعد 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔