نواز اور شہباز اس ملک کے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ منورہ کے واقعے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں۔اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر کا جواب کل جلسے میں دوں گا، تم نے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک حکومت کو گرایا، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے، ڈونلڈ لوجیسا انڈر سیکرٹری حکم کر رہا ہے کہ اپنے پرائم منسٹر کو ہٹاؤ، ہم خود ٹشوپیپر کی طرح استعمال ہوئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری باتیں پہلے سے کہہ رہاہوں، عوام غیرت مند ہے، دلیر ہے، کرپٹ اور بزدل اس قوم کے اوپربیٹھے ہیں، مجھے بتائیں کس ملک کاوزیراعظم لندن کے سب سےمہنگے علاقے میں رہ رہاہو، یہ ملک میں لوٹنے کے لیے آتے ہیں، یہ میرجعفر اور میر صادق ہیں، پہلےانہوں نے مشرف سے این آر او لیا، ان لوگوں نے ملک کو اس حال پر پہنچایا۔