کیا 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا؟
اسلام آباد: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ اَف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ کی شرط واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر گراہگ کا دکاندار اور بیچنے والے کو قومی شناختی فراہم کرنے کی شرط واپس لینے سے متعلق اطلاعات آر ہی ہیں جو کہ ملک کے خلاف جرم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوردہ فروش اور ہول سیلرزاس شرط کی مخالفت کرنے والے جرائم کے ایجنٹ ہیں تاہم خریداری کی رقم کو 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے کرکے اس شرط کو بر قرار رکھا جا سکتا ہے۔