ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان
یسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے نیکولس پوران کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ مذکورہ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے نیدرلینڈز بھی جائےگی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکشن پینل نے ویسٹ اندیز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جو ایک روزہ سیریز کے لیے نیدرلینڈز اور پاکستان کا دورہ کرے گی۔اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیدرلینڈز سے لیے 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔