14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے۔رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنہ 2014 سے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، عدالت نے فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی کچھ وجوہات ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہو گا۔انہوںنے کہا کہ یہ ممی ڈیڈی کلچر کے لوگ ہیں، سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کر سکتے ہیں، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔