سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی قیمتیں نیا ریکارڈ بن گئیں۔ سونا 2 لاکھ 30 ہزار 100روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث سونے کی قیمت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جبکہ آئے روز نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔ آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی(24 قیراط) فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 30ہزار 100روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2744روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97ہزار 274روپے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2744روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97ہزار 274روپے ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2031 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔