پاک بھارت جنگ: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچ یو اے ای منتقل، پی سی بی کی تصدیق

May 09, 2025 | 09:21

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پی ایس ایل 10 کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر میچ ری شیڈول کیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 6 دن کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 10 دبئی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے آج شام دبئی روانہ ہوجائیں گے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیش نظر ہی ایونٹ کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامات کے بعد شیڈول کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں