وزارت اقتصادی امور کے ایکس اکاؤنٹ کو ہیکرز کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ رات دشمن کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ ہیک کیا گیا اور اس پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے نامناسب مواد پوسٹ کیا گیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے۔ لیکن وزارت اقتصادی امور اور دیگر حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی یہ مذموم سازش چند گھنٹون بعد ہی ناکام بنادی گئی۔ اس وقت سکیورٹی کے پیش نظر فی الحلال اس اکاؤنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کو ڈی ایکٹیویٹ کیا گیا ہے، اور دشمن کی جانب سے کی گئی متنازعہ پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرالیا گیا ہے، ترجمان اقتصادی امور
May 09, 2025 | 18:36