اقوام متحدہ نے کل دنیا بھرمیں یوم ملالہ منانے کا اعلان کردیا۔

اقوام متحدہ نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کل یوم ملالہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر برائے عالمی تعلیم اورسابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن اس سلسلے میں صدر پاکستان کو دس لاکھ سے زائد افراد کی دستخط کردہ درخواست پیش کریں گے تاکہ پاکستان میں تمام بچوں کو تعلیم کی برابر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ملالہ پوری دنیا کی بچیوں کی تعلیم کیلئے مشعل راہ ہیں۔