پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی واپسی کی مد میں چودہ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کی چھٹی قسط ادا کردی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں ماہ کے دوران دو اقساط میں مجموعی طور پر ترپن کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنا ہے جس میں سے چودہ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کی ایک قسط ادا کر دی گئی ہے جبکہ اڑتیس کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط تئیس نومبر کو ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر سات ارب اسی کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا تھا جبکہ اس سے قبل پانچ اقساط میں ایک ارب بیالیس کروڑ ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔