پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے سپورٹس ہیڈ راشد لطیف نے تیس اکتوبرکوڈی جی پاکستان کرکٹ بورڈ جاوید میانداد کو خط لکھا تھا جس میں محمد یوسف کو ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں پورٹ قاسم کی طرف سے کھلانے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ اس بات کا قوی امکان تھا کہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون کے چھٹے مرحلے میں سابق کپتان کو پورٹ قاسم کی جانب سے کھیلنے کی اجازت مل جائے گی لیکن پی سی بی نے محمد یوسف کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔ جس سے محمد یوسف کا انٹرنیشنل کیرئیرختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ قومی ٹیم کےسابق کپتان محمد یوسف دورہ بھارت کے لئے قومی سکواڈ کا حصہ بننے کے خواہشمند تھے اوران کی یہ خواہش پوری ہوتی نظرنہیں آرہی۔