ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ کل پاکستان کا مختصر دورہ کر کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ ہلہ گلہ کریں گے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کرس گیل نے کہا کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر انکے بہت اچھے دوست ہیں اور وہ پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں تاکہ وہاں شعیب اختر سے ملاقات کریں اور ایک دن خوب ہلہ گلہ کرتے ہوئے گزاریں۔ کرس گیل نے ایک اور پیغام میں کہا کہ وہ کل پاکستان آئیںگے،دیکھتے ہیں کون کون انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم آجکل بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔